لاہور، 9 محرم الحرام پر میٹرو بس سروس جزوی طور پر ، 10 محرم الحرام کو مکمل طور پر بند رہے گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں 9 محرم الحرام پر میٹرو بس سروس جزوی طور پر جبکہ 10 محرم الحرام کو مکمل طور پر بند رہے گی ۔
نجی ٹی وی "ہم نیوز" کے مطابق میٹرو بس سروس کے جنرل مینجر عزیر شاہ نے بتایا کہ 9 محرم الحرام کومیٹرو بس سروس ایم اے او کالج تک چلے گی جبکہ 10 محرم الحرام کو مکمل طور پر بند رہے گی ۔
عزیر شاہ نے بتایا کہ یوم عاشور پر اورنج لان ٹرین چلتی رہے گی ۔
ادھر میٹرو بس حکام کے مطابق ملتان میں میٹرو بس سروس 9 اور 10 محرم الحرام میں مکمل طور پر بند رہے گی ۔