ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈی جی خان کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کا استعمال، اینٹی کرپشن نے افسران سے 80لاکھ روپے ریکور کر لیے

ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈی جی خان کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کا استعمال، اینٹی کرپشن ...
ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈی جی خان کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کا استعمال، اینٹی کرپشن نے افسران سے 80لاکھ روپے ریکور کر لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈی جی خان کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے پر اینٹی کرپشن پنجاب نے تحقیقات مکمل کرتے ہوئے محکمہ بلڈنگ کے قصور وار افسران سے  80لاکھ روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے  ہیں ۔
نجی ٹی وی "سماء"کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں بننے والے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈی جی خان کی تعمیرمیں ناقص مٹیریل استعمال کرنے کا انکشاف ہوا تھا جس پر اینٹی کرپشن پنجاب نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے محکمہ بلڈنگ کے ایکسیئن ، ایس ڈی او ، سب انجینئر اور تعمیراتی ، کمپنیز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ،رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے محکمہ بلڈنگ افسران سے 80لاکھ روپے بھی نکلوا لیے ہیں جن کو قومی خزانے میں جمع کرا دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ 370بستروں پر مشتمل ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈی جی خان کی تعمیر پر 54ارب روپے کی لاگت آئی ، جس سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی تعمیر کے دوران بے ضابطگیاں اور ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -