محرم الحرام کے باعث کراچی میں گرین لائن بس سروس 3 روز کیلئے بند رہے گی، انتظامیہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی اور تکنیکی بنیادوں پر گرین لائن بس سروس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،آج سے 3دن کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گرین لائن بی آر ٹی ایس کے ترجمان کے مطابق یوم عاشور کے سلسلے میں 7، 8 اور 9 اگست کو گرین لائن بس سروس کو بند رکھا گیا ہے،واضح رہے کہ گرین لائن بس سروس کے آخری اور مرکزی سٹیشن نمائش چورنگی کے قریب سے 3 دن تک یوم عاشور کے سلسلے میں جلوس نمودار ہوتا ہے۔
سکیورٹی وجوہات کی بنا پر یہ علاقہ مکمل طور پر سیل کر دیا جاتا ہے، یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر سرکاری چھٹیوں اور امور زندگی معطل ہونے کی وجہ سے مسافر بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔