وزیرمال پنجاب نواب زادہ منصورعلی خان کا سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار، وزیراعلی کو خط لکھ دیا

وزیرمال پنجاب نواب زادہ منصورعلی خان کا سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار، ...
وزیرمال پنجاب نواب زادہ منصورعلی خان کا سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار، وزیراعلی کو خط لکھ دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت میں وزیر مال کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے والے نواب زادہ منصور علی خان نے سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کردیا اور اس حوالے سے وزیراعلی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز " کے مطابق وزیر مال نواب زادہ منصور علی خان نے وزیر اعلی چودھری پرویز الہی کو خط میں پروٹوکول لینے سے معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں میرا ضمیر پروٹوکول کی اجازت نہیں دیتا،وزیر مال نے سرکاری گاڑی، گھر اور عملہ واپس لینے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ نوابزادہ منصور احمد خان پی پی 271 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وہ مرحوم سیاستدان نوابزداہ نصراللہ خان کے صاحبزادے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -