فوج کیخلاف پروپیگنڈا مہم ناقابل قبول ہے،سیاست دان فوج سےاظہار یکجہتی کریں ،چودھری شجاعت

فوج کیخلاف پروپیگنڈا مہم ناقابل قبول ہے،سیاست دان فوج سےاظہار یکجہتی کریں ...
فوج کیخلاف پروپیگنڈا مہم ناقابل قبول ہے،سیاست دان فوج سےاظہار یکجہتی کریں ،چودھری شجاعت

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )  سینئر سیاست دان چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہل خانہ کے غم میں پوری قوم شریک ہے، ہمیں ہر چیز برداشت ہے لیکن فوج کیخلاف پروپییگنڈا مہم ناقابل قبول ہے۔

نجی ٹی وی "سماء "کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے سیاسی رہنماؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست دان مصلحتیں نظرانداز کرکے فوج سے یکجہتی کا اظہار کریں، سیاست دان مل کر پروپیگنڈا مہم ناکام بنائیں،پاک فوج نے ہر آفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی خدمت کی، امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کیخلاف بھی فوج نے اہم قربانیاں دیں۔

 چودھری شجاعت کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاستدان مصلحتیں نظرانداز کر کے فوج سے یکجہتی کا اظہار کریں، سیاستدان مل کر پروپیگنڈا مہم ناکام بنائیں،فوج کی مکمل حمایت کریں۔

مزید :

قومی -