ہمیں ڈاکو وزیر اعلیٰ قبول نہیں، اسے چلنے نہیں دیں گے، طلال چودھری

ہمیں ڈاکو وزیر اعلیٰ قبول نہیں، اسے چلنے نہیں دیں گے، طلال چودھری
ہمیں ڈاکو وزیر اعلیٰ قبول نہیں، اسے چلنے نہیں دیں گے، طلال چودھری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ ہمیں ڈاکو وزیر اعلیٰ قبول نہیں ہے ، ہم اسے چلنے نہیں دیں گے ۔

پریس کانفرنس  کے دوران طلال چودھری نے کہا کہ  عمران خان کاجرم ثابت ہوچکا ہے لیکن  ان  کی سزا کا تعین ہونا باقی ہے، فواد چودھری کو قانون کاکچھ نہیں پتا، عمران خان پرآرٹیکل 62 اور 63 لگےگا،انہیں  جیل جانا ہوگا، عمران خان نیوٹرلزکےخلاف بات کرتےہیں لیکن نام نہیں لیتے، یہ تو  کہتے تھے کسی سے ڈکٹیشن نہیں لوں گا، اب یہ کہتےہیں چیف الیکشن کمشنرکسی کے کہنے پر لگایا۔

طلال چودھری نے مزید کہا کہ  فواد چودھری کی باتوں سے لگتا ہے عمران خان قانون سےبالاترہے، عمران خان پہلے بھڑکیں مارتا ہے پھر معافیاں مانگتا ہے، پرویزالہٰی چودھری شجاعت کا نہ ہوسکا آپ کاکیسےہوگا، ایک ڈاکوکووزیراعلیٰ پنجاب لگادیاگیا،زیادہ دیرنہیں چلےگا، عمران خان کوایسٹ انڈیاکمپنی کی تاریخ نہیں دہرانےدیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -