اوور سپیڈنگ کرنے والی مسافر اورمال بردار گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

اوور سپیڈنگ کرنے والی مسافر اورمال بردار گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
اوور سپیڈنگ کرنے والی مسافر اورمال بردار گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی شاہراہ پراوور سپیڈنگ کرنے والی مسافر اورمال بردار گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا. اوور سپیڈنگ کرنے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف اب  کارروائی ہو گی.

زونل کمانڈر سینٹرل زون کا کہنا ہے کہ اوور سپیڈنگ کی مرتکب 3 مسافر بردار گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جاچکی ہے. لاہور میں 2 ایف آئی آر اور ایک رحیم یار خان میں درج کروائی گئی ہے. زونل کمانڈر سینٹرل زون نے فیلڈ افسران کو ہدایت دی کہ اوور سپیڈنگ کی مرتکب گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں.حد رفتار سے تجاوز کرنے والی گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں.

عوام الناس کی جان و مال کو خطرہ پہنچانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے گی.

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -