'عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میں دعویٰ

'عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں ...
'عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میں دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر  ریفرنس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ وہ بطور وزیراعظم توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے جمع کرائےگئے ریفرنس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ عمران خان نے کچھ تحائف تو پیسے دے کر حاصل کیے لیکن اکثر تحائف ادائيگی کے بغیر ہی اپنےگھر لےگئے جب کہ توشہ خانہ کے قواعد کے تحت ان کی زیادہ قیمت ادا کی جانی چاہیے تھی۔عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس میں الزام ہےکہ عمران خان نے ان تحائف کو  اپنے گوشواروں میں بھی ظاہر نہیں کیا۔

مزید :

قومی -