راولپنڈی میں بیٹے کے سامنے ماں کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

راولپنڈی میں بیٹے کے سامنے ماں کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
راولپنڈی میں بیٹے کے سامنے ماں کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی میں دو مسلح افراد نے بیٹے کو چارپائی کے پائے سے باندھ کر ماں سے مبینہ طور پر زیادتی کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں پیش آیا جس میں متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ دو افراد بیٹے کے ہمراہ گھر موجود تھے کہ دو افراد کھڑکی کے ذریعے گھر میں داخل ہوئے۔

خاتون کے مطابق ایک ملزم نے مجھ پر پستول تانے رکھی اور دوسرے نے بیٹے کو چارپائی کے پائے کے ساتھ باندھ دیا بعدازاں دونوں افراد نے مبینہ طور مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے مطابق دونوں ملزمان کو مظہر نامی شخص نے بھجوایا تھا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -