حکومت پنجاب کا مستحق  لوگوں کو 1500 روپے دینے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا مستحق  لوگوں کو 1500 روپے دینے کا فیصلہ
حکومت پنجاب کا مستحق  لوگوں کو 1500 روپے دینے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے ،مستحق  لوگوں کو 1500 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے  کہا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو آٹا، دالیں اور گھی سستے داموں میں فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے احساس راشن پروگرام پرعملدر آمد کے لیے وزارتی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جب کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ احساس راشن رعایت پروگرام سے متعلق ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا، پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے مؤثر مانیٹرنگ نظام تشکیل دیا جائے گا۔چودھری پرویزالہٰی نے واضح طور پر احساس پروگراموں کے لیے احساس ایکٹ تیار کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احساس ایکٹ کو اسمبلی سے منظورکرائیں گے۔

انہوں نے پنجاب کی سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سماجی تحفظ کے پروگراموں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اورتمام پروگراموں کو یکجا کیا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ سماجی اورمعاشرتی تحفظ سے محروم افراد فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہیں، احساس راشن پروگرام غربت کے خاتمے کی جانب بہت بڑا قدم ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -