باپ کا مبینہ تشدد، ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق

باپ کا مبینہ تشدد، ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق
باپ کا مبینہ تشدد، ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق
سورس: File

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرجانی ٹاؤن کے قریب عبدالرحیم گوٹھ میں سنگدل باپ نے مبینہ تشدد کرکے اپنے ہی ڈھائی سالہ بیٹے کی جان لے لی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق واقعہ ڈگری کالج کے قریب ایک گھر میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر باپ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کے بعد ڈھائی سالہ محمد علی جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب ملزم عبدالعزیز کھچی نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا بیٹا بیماری سے فوت ہوا ہے۔ پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کرکے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -