"عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ خلیج مزید واضح ہوگی" ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ

"عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ خلیج مزید واضح ہوگی" ڈاکٹر شاہد مسعود کا ...
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کیلئے  عمران خان کیلئے مناسب وقت وہ تھا جب حکومت دباؤ میں تھی لیکن اب الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد حالات بدل چکے ہیں اور تحریک انصاف کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ خلیج واضح ہوتی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اس وقت نوٹسز جاری ہو رہے ہیں اور تفتیش کیلئے اہم رہنماؤں کو بلایا جا رہا ہے، اسد قیصر اور عمران اسماعیل سمیت دیگر شخصیات کو نوٹس جاری ہوئے ہیں۔چند روز پہلے عمران خان کو اسمبلیاں توڑ کر عام انتخابات کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا ، غالباً انہیں کہا گیا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگ جائے گا، آس پاس بیٹھی شخصیات کے اپنے مفادات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کیلئے مناسب وقت وہ تھا جب حکومت دباؤ میں تھی لیکن 48 سے 72 گھنٹوں میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ آگیا ، اس کے بعد ایف آئی اے کی تحقیقات شروع ہوئیں، معاشی معاملات کی بہتری شروع ہوگئی  اور عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ خلیج بڑھتی ہوئی نظر آئی اور آئندہ مزید واضح ہوتی ہوئی نظر آئے گی۔