زمبابوے نے دوسرے ون ڈے میں بھی بنگلہ دیش کو شکست دے  دی

زمبابوے نے دوسرے ون ڈے میں بھی بنگلہ دیش کو شکست دے  دی
زمبابوے نے دوسرے ون ڈے میں بھی بنگلہ دیش کو شکست دے  دی
سورس: Twitter/ICC

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوے نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی مہمان ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

ہرارے سپورٹس کلب سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے مہمان بنگلہ دیش کی طرف سے دیا گیا 291 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 15 گیندیں پہلے ہی پورا کرلیا۔  زمبابوے کی طرف سے پاکستانی نژاد سکندر رضا نے مسلسل دوسرے میچ میں بھی سنچری سکور کی۔ وہ 127 گیندوں پر 117 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کے علاوہ ریگلز چکابوا نے بھی شاندار سنچری جڑ کر اپنی ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی۔ انہوں نے 75 گیندوں پر دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 102 رنز بنائے۔

پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے تھے۔ بنگال ٹائیگرز کی طرف سے محمد اللہ 80، تمیم اقبال 50 اور الطاف حسین 41 رزنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

پاکستانی نژاد سکندر رضا کو بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔ انہوں نے میچ میں نہ صرف سنچری سکور کی بلکہ تین وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ میں بھی سکندر رضا ہی مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔ پہلے ون ڈے میں انہوں نے 135 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی تھی جب کہ باؤلنگ کے دوران ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔

مزید :

کھیل -