بنگلہ دیش میں ڈاکٹر محمد یونس عبوری حکومت کے سربراہ مقرر

بنگلہ دیش میں ڈاکٹر محمد یونس عبوری حکومت کے سربراہ مقرر
بنگلہ دیش میں ڈاکٹر محمد یونس عبوری حکومت کے سربراہ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن  لائن)وزیر اعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد بنگلادیش میں عبوری حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہوگیا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس میں ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور طلبہ تحریک کے رہنمابھی شریک تھے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے باقی ارکان  کا فیصلہ مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔