ڈرون کے ذریعے منشیات سرحد پار پہنچانے والا پولیس اہلکار گرفتار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سرحدپار منشیات کی سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار احسن علی کو باٹا پور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم احسن علی پنجاب کانسٹیبلری عباس لائن میں تعینات ہے۔ ملزم احسن علی ڈرون کےذریعے منشیات کی کھیپ سرحد پار بھجواتاتھا۔حکام نے بتایا کہ ملزم احسن کو منشیات کی کھیپ بھجوانےکی تیاری کرتےہوئے پکڑاگیا ہے ، زیرحراست ملزم کےقبضے سے ڈرون اور منشیات برآمد کر لیے گئے۔ باٹا پور پولیس نے ڈرون کے ذریعے منیشات اسمگلنگ میں ملوث اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔