آئی پی پیز کے مالک کون ، نام سامنے رکھ دیں،شاہد خاقان عباسی

آئی پی پیز کے مالک کون ، نام سامنے رکھ دیں،شاہد خاقان عباسی
آئی پی پیز کے مالک کون ، نام سامنے رکھ دیں،شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ آئی پی پیز معاہدے مختلف ریٹ پر کئے گئے ہیں،آپ بتائیں آئی پی پیز کے مالک کون ہیں،آپ تمام آئی پی پیز انویسٹرز کے نام سامنے رکھ دیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ سیاسی عدم استحکام الیکشن چوری کرنے سے آتا ہے،آج ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،اگر روپیہ مزید کمزور ہوا تو بجلی کا بل مزید بڑھے گا، آپ نے خود دعوت دے کر آئی پی پیز لگائے ہیں،اپنے ملک سے دشمنی مت کریں، ذاتی اختلافات خود نمٹائیں،پاور نظام کے حقائق عوام کے سامنے رکھنا بہت ضروری ہیں،سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو معیشت نہیں چلے گی۔

ان کا کہناتھا کہ بنگلہ دیش میں اقتدار کو طول دینے کیلئے الیکشن چوری کئے گئے،جب انصاف نہیں ملے گا تو یہی ہوگا جو بنگلہ دیش میں ہوا، بنگلہ دیش میں بجلی سستی، معیشت مضبوط اور روزگار کے مواقع ہیں، نوکریوں کا کوٹہ نہ دینے پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم کو بھاگنا پڑ گیا،چیئرمین عوام پاکستان پارٹی نے کہاکہ  آئی پی پیز معاہدے مختلف ریٹ پر کئے گئے ہیں،الزام لگانے کی بجائے حقائق عوام کے سامنے رکھ دیں،آپ بتائیں آئی پی پیز کے مالک کون ہیں، ریٹ زبردستی دیا گیا، کے الیکٹرک نے اپنے مسائل خود پیدا کئے ہیں ،کے الیکٹرک پرائیویٹائزڈ ہے وہ اپنے معاملات خود چلاتا ہے،بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی معاہدے ہوئے،جب آپ مسئلے کی نشاندہی کریں گے تو پھر ہی معاملہ ٹھیک ہو گا، انصاف کا نظام بہت واضح ہے ،آپ تمام آئی پی پیز انویسٹرز کے نام سامنے رکھ دیں۔