آپ تگڑے ایکشن لیں ساکھ واپس آئے گی، پی ٹی آئی کو 41نشستیں دیدیں،فواد چودھری کا الیکشن کمیشن سے مکالمہ 

آپ تگڑے ایکشن لیں ساکھ واپس آئے گی، پی ٹی آئی کو 41نشستیں دیدیں،فواد ...
آپ تگڑے ایکشن لیں ساکھ واپس آئے گی، پی ٹی آئی کو 41نشستیں دیدیں،فواد چودھری کا الیکشن کمیشن سے مکالمہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نےممبر کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے  کہاکہ ہم معافی تلافی والے لوگ ہیں، معذرت سے شروع کرنا چاہتا ہوں ۔

ممبر کمیشن نے کہاکہ آپ نے بھی نہیں سوچا تھاآگے کیا ہوگا، آپ معافی نامہ دے دیں۔

فوادچودھری نے کہاکہ آپ کی پوسٹ پر یہ سب چلتا ہے،آپ کا دل ہم پر زیادہ آتا ہے،آپ تگڑے ایکشن لیں ساکھ واپس آئے گی، آپ پی ٹی آئی کو 41نشستیں دے دیں۔

ممبر کمیشن نے کہاکہ نشستیں پی ٹی آئی کی بنیں گی تو ضرور دیں گے۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فوادچودھری کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،فوادچودھری اور وکیل فیصل چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔فیصل چودھری نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی دے رہا ہوں،الیکشن کمیشن نے چارج فریم کیا ہے، ہائیکورٹ نے اسے معطل کردیا، بانی پی ٹی آئی اورفوادچودھری کیس میں ایک کیس کا فیصلہ دوسرے کیس پر بھی لاگوہوگا، بانی پی ٹی آئی کے کیس پر بھی چارج فریم کو ریویو کریں۔

فوادچودھری نے کہاکہ ہم معافی تلافی والے لوگ ہیں، معذرت سے شروع کرنا چاہتا ہوں۔ممبر کمیشن نے کہاکہ آپ نے بھی نہیں سوچا تھاآگے کیا ہوگا، آپ معافی نامہ دے دیں۔فوادچودھری نے کہاکہ آپ کی پوسٹ پر یہ سب چلتا ہے،آپ کا دل ہم پر زیادہ آتا ہے،آپ تگڑے ایکشن لیں ساکھ واپس آئے گی،آپ پی ٹی آئی کو 41نشستیں دے دیں۔ممبر کمیشن نے کہاکہ نشستیں پی ٹی آئی کی بنیں گی تو ضرور دیں گے،چارج فریم کیلئے کیس رکھتے ہیں ، آپ جواب جمع کرا دیجیے گا۔

 فیصل چودھری نے کہاکہ ہائیکورٹ آرڈر جیل ٹرائل اور چارج فریم معطل کرنے سے متعلق ہے، فوادچودھری نے کہاکہ چارج فریم اچھی خبر نہیں بنتی،آپ مزید کارروائی تک کیس ملتوی کردیں۔ممبر کمیشن نے کہاکہ سیاستدان کا کام گالی دینا تھوڑی ہوتا ہے، آپ لوگوں کو دیکھ کر بہت آگے بڑھ جاتے ہیں،آپ اس وقت سخت جذباتی تھے۔