اسلام آباد؛ترنول  میں گھر سے  بھاگ کر آنیوالا جوڑا قتل

اسلام آباد؛ترنول  میں گھر سے  بھاگ کر آنیوالا جوڑا قتل
اسلام آباد؛ترنول  میں گھر سے  بھاگ کر آنیوالا جوڑا قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں ترنول کے علاقے میں دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے،ہنگو سے تعلق رکھنے والا جوڑا تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا گیااورملزمان فرارہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی مرجانہ بی بی اور شعیب کے نام سے شناخت ہوئی،مقتول خاتون شادی شدہ تھی اورشعیب کیساتھ گھر چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہوئی،دونوں نے ترنول میں ایک گھر کے اندر پناہ لے رکھی تھی ۔

پولیس کا مزید کہناتھا کہ خاتون کے سابق شوہر اور مقتولین آپس میں رشتہ دار، ایک ہی علاقے سے تعلق ہے،ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔