کراچی؛ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے رحمان ڈکیت پولیس مقابلہ کیس کافیصلہ سنا دیا

کراچی؛ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے رحمان ڈکیت پولیس مقابلہ کیس کافیصلہ ...
کراچی؛ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے رحمان ڈکیت پولیس مقابلہ کیس کافیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی نے رحمان ڈکیت پولیس مقابلہ کیس کافیصلہ سنا دیا،عدالت نے عدم شواہد پر عزیر بلوچ اور غفار عرف ماما کو بری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وکیل عزیربلوچ نے کہاکہ عزیر بلوچ کیخلاف پولیس کے پاس کوئی شواہد نہیں،پراسیکیوشن کے گواہان کے بیان  میں تضاد ہے،عدالت نے رحمان ڈکیت پولیس مقابلہ کیس میں عدم شواہد پر عزیر بلوچ اور غفار عرف ماما کو بری کردیا،

یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف 2009میں مقدمہ درج  کیا گیا تھا۔