جماعت اسلامی کے دھرنے کاآج 13 واں روز، حکومت سے مذاکرات کا چوتھا دور متوقع

جماعت اسلامی کے دھرنے کاآج 13 واں روز، حکومت سے مذاکرات کا چوتھا دور متوقع
جماعت اسلامی کے دھرنے کاآج 13 واں روز، حکومت سے مذاکرات کا چوتھا دور متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی بلوں میں بے جا ٹیکسز کے خلاف احتجاجی دھرنا 13 ویں روز میں داخل ہو گیا۔
راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی بلوں کے خلاف دھرنا 13 ویں روز بھی جاری ہے، معمول کے مطابق دھرنے کے شرکا نے نماز فجر پنڈال میں ادا کی جس کے بعد کارکنوں کو حلوے اور نان کا ناشتہ کروایا گیا۔دھرنے کے مقام پر جماعت اسلامی کے کارکنان کی جانب سے پنڈال کی صفائی بھی کی گئی جبکہ حکومتی ٹیم سے آج مذاکرات کا چوتھا دور ہونے کا امکان ہے۔گزشتہ رات جماعت اسلامی کے حکومت کیساتھ ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ نکلے، حکومتی مذاکراتی ٹیم مثبت جواب نہ دے سکی۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان پریس کانفرنس کر کے مری روڈ مارچ کے متعلق آگاہ کریں گے، جماعت اسلامی کل اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کرے گی۔11 اگست کو لاہور اور 12 اگست کو پشاور میں دھرنا دیا جائیگا، 14 اگست کو ملک بھر کے صنعتکاروں اور تاجروں سے مشاورت کے بعد مکمل شٹر ڈاون ہڑتال بھی کی جائے گی۔

مزید :

قومی -