شہر یار آفریدی نے صوابی میں جلسے پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب دیدیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ صوابی جلسے میں جلسہ گاہ کے8،9 کلو میٹر تک عوام موجود تھی اندر جو مجمع تھا اس سے دس گنا لوگ باہر تھے۔سندھ اور پنجاب سے لوگ صوابی میں جلسے میں پہنچے۔اگر آپ کے ذہن میں خالی کرسیاں ہیں تو ہمیں اسلام آباد میں جلسہ کرنے دیں۔ ان کی بنیادیں کھوکھلی ہوچکی ہیں یہ رد ہوچکے ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے بھی شرکت کی ۔
واضح رہے کہ پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عقیل نے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے صوابی میں ناکام پاور شو کیا ، انہوں نےخالی نشستوں سے خطاب کیا۔