مون سون شجرکاری مہم شروع،10کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے:شہبازشریف

 مون سون شجرکاری مہم شروع،10کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے:شہبازشریف
 مون سون شجرکاری مہم شروع،10کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے:شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہبازشریف نے مون سون شجرکاری مہم 2024 کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج ہم مون سون کی شجر کاری کا آغاز کرنے جارہے ہیں، جس میں 10کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مون سون کا موسم ہر لحاظ سے دلوں کو خوش کرنے والا موسم ہے، مون سون میں بادل آنے سے چہرے پر خوشی کی لہر آتی ہے، شجرکاری مہم سے ملک خوبصورت ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک کو 2022 میں موسمیاتی تبدیلی نے بری طرح متاثر کیا تھا، درختوں سے آب وہوا صاف اور قدرتی حسن میں اضافہ ہوگا،پودے لگانے سے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی، مون سون کے موسم میں پودوں کی بہتر نشوونما ہوتی ہے، ہمیں دن رات محنت سے قدرت کی عطا کردہ نعمتوں سے استفادہ کرنا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، ہمیں دن رات محنت سے قدرت کی عطا کردہ نعمتوں سے استفادہ کرنا ہے،آج یہاں بچے بھی موجود ہیں ، بچے ملک کے تابناک مستقبل  کی نوید ہیں۔

مزید :

قومی -