بنگلہ دیش کا پاکستان سے تعلقات ازسرنو استوار کرنے کا فیصلہ، تجربہ کار ہائی کمشنر تعینات

بنگلہ دیش کا پاکستان سے تعلقات ازسرنو استوار کرنے کا فیصلہ، تجربہ کار ہائی ...
بنگلہ دیش کا پاکستان سے تعلقات ازسرنو استوار کرنے کا فیصلہ، تجربہ کار ہائی کمشنر تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلادیش کے اندر تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بنگلہ دیش نے پاکستان سے تعلقات از سرنو استوار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تجربہ کارہائی کمشنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین کی نامزدگی قبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق اقبال حسین جلد پاکستان پہنچ کر سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے بنگلادیش میں فوج، پولیس اور دیگر انتظامی اداروں میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متعدد عہدیدار خود ہی استعفیٰ دیکر گھر چلے گئے۔ملک کے اٹارنی جنرل اے ایم امین الدین، سرکاری بینک کے ڈپٹی گورنرز نے اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کرلی۔ ڈپٹی گورنرز کو حسینہ واجد کے قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔علاوہ ازیں بھارت نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں اپنے ہائی کمیشن سے غیر ضروری عملہ واپس بلالیا ہے۔ سفارت کار ڈھاکا ہی میں ہیں۔

مزید :

قومی -