190ملین پاؤنڈ ریفرنس:ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میاں عمر ندیم کے بیان پر جزوی جرح مکمل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
وکلاء صفائی نے ریفرنس کے تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میاں عمر ندیم کے بیان پر جزوی جرح مکمل کر لی،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکلاء ظہیر عباس چوہدری، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی ٹیم پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں عدالت پیش ہوئی ۔
نیب ٹیم نے ریفرنس کے 14 گواہان کو ترک کر دیا جبکہ بشریٰ بی بی کےوکلاء کی جانب سے 265 اے بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی،سماعت 8 اگست تک ملتوی کردی گئی۔