بابر اعظم نے بھی ارشد ندیم کے لیے پیغام جاری کردیا

Aug 07, 2024 | 05:59 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان کے صف اول کے ایتھلیٹ جیولین تھرور ارشد ندیم سے امیدیں جوڑ لیں۔ انسٹاگرام پر کھلاڑی نے ارشد ندیم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی ایتھلیٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے پر کھلاڑی کو مبارک باد بھی پیش کی ہے۔اس کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ارشد ندیم سے امیدیں بھی وابستہ کرلی ہیں کہ وہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کرکے تمغہ گھر لائیں گے۔خیال رہے کہ کل (جمعرات) ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کھیلیں گے۔

مزیدخبریں