بنگلہ دیش، قید سے رہا ہونیوالی رہنما خالدہ ضیاء نے بڑا اعلان کردیا

Aug 07, 2024 | 07:37 PM

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخ حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد رہا ہونیوالی رہنما خالدہ ضیاء نے انتقامی سیاست نہ کرنے اور سب کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔ 

رہائی کے بعد اپنےپہلے عوامی خطاب میں خالدہ ضیاءکا کہنا تھا کہ جمہوری روایات برقرار رکھیں گے،انتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتے، سب کو معاف کرتی ہوں۔انہوں نے ان تمام بہادر بچوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ناممکن کو ممکن بنایا۔انہوں نے کہا کہ ایک طویل جدوجہد کے بعد ہمیں فاشسٹ، ناجائز حکومت سے آزادی ملی ہے۔ ہمیں ذہانت، قابلیت اور علم کی بنیاد پر ایک جمہوری بنگلہ دیش بنانا چاہیے۔ ہمیں استحصال سے پاک بنگلہ دیش بنانا چاہیے۔ ہمیں تمام مذاہب اور ذاتوں کے لیے بنگلہ دیش کو یقینی بنانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئیے محبت اور امن کا بنگلہ دیش بنائیں،ہمیں تباہ شدہ جمہوریت کے کھنڈرات سے ایک متحدہ بنگلہ دیش بنانا ہے۔

مزیدخبریں