179سالہ شخص بھارت میں پایا جاتاہے
نیو دہلی (نیوز ڈیسک) سو سال سے زائد انسانی عمر کو غیر معمولی حد تک طویل سمجھا جاتا ہے اور 120 سال تک کی عمر کے لوگ تو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی شامل رہے ہیں لیکن بھارت میں ایک ایسا شخص دریافت ہو گیا ہے کہ جس کی عمر 179 سال بتائی جاتی ہے۔
گندے میسج اور فحش فلموں کا تعلق پہلی بار بے نقاب
مہاشتا مراسی نامی انتہائی معمر شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ 1835ءمیں بنگلور شہر میں پیدا ہوے۔ ان کا برتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر تاریخی شواہد بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ 179 سال کے ہو چکے ہیں۔ وہ 1903ءتک وارانسی شہر میں مقیم رہے اور 122 سال کی عمر تک ایک مشہورموچی کے طور پر کام بھی کرتے رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے پوتے اور پڑپوتے بھی دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں لیکن وہ ابھی بھی زندہ سلامت ہیں۔ مہاشتا کہتے ہیں کہ یوں لگتا ہے کہ موت انہیں دنیا سے لے جانا بھول ہی گئی ہے اور اب تو ان کو امید بھی نہیں رہی کہ کبھی موت انہیںبھی لینے آئے گی۔