جدید دور میں مجنوں نے" لیلی "کا دل جیتنے کے لیے انوکھا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

جدید دور میں مجنوں نے" لیلی "کا دل جیتنے کے لیے انوکھا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
جدید دور میں مجنوں نے

  

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) پرانے وقتوں میں مجنوں لیلیٰ کی یاد میں صحراﺅں میں بھٹکتا تھا تو فرہاد تیشے سے پہاڑ کھودتا تھا مگر اب دور بدل گیا ہے اور اظہار محبت کے انداز بھی جدید ہو گئے ہیں۔

نائن الیون سانحہ عالمی سطح پر بے نقاب،جاننے کے لئے کلک کریں

جاپان میں ایک فنکار عاشق نے محبوبہ سے اظہار محبت کیلئے ایسا انوکھا طریقہ اختیار کیا کہ اسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرنا پڑ گیا۔ یاسن نامی فنکار نے جاپان کے مختلف علاقوں میں 7,000 کلومیٹر سے زائد کا سفر طے کیا اور اس دوران وہ اکثر پیدل چلتا رہا جبکہ بعض اوقات دریاﺅں اور جنگلوں سے گزرنے کیلئے کار اور دیگر ذرائع بھی استعمال کرتا رہا۔ اس سفر کے دوران اس نے جی پی ایس کی مدد سے ایسی سمتوں کا انتخاب کیا کہ جب چھ ماہ بعد اس نے اپنے سفر کوگوگل ارتھ (نقشوںکا سافٹ وئیر) پر ٹریک کیا تو زمین کے 7,000 کلومیٹر سے زائد لمبے ٹکڑے پر لکھا تھا "Marry Me" یعنی ”مجھ سے شادی کر لو“۔ یہ اس فنکار کی طرف سے محبوبہ کو شادی کی پیشکش تھی جسے اس نے نہایت حیرت اور خوشی کے ساتھ فوراً سے پہلے قبول کر لیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس