چینی کمپنی نے ایپل کے خلاف بڑا دعویٰ کر دیا

چینی کمپنی نے ایپل کے خلاف بڑا دعویٰ کر دیا
چینی کمپنی نے ایپل کے خلاف بڑا دعویٰ کر دیا

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ایک گمنام چینی کمپنی نے الزام لگا دیا ہے کہ امریکہ کی مشہور کمپنی ایپل نے اس کا ڈیزائن چوری کرکے اسے اپنے نئے نویلے آئی فون 6 کی شکل میں متعارف کروا دیا ہے۔ اگرچہ ٹیکنالوجی ماہرین اس الزام پر حیران ہیں لیکن Digi One نامی کمپنی نے اب وہ خط انٹرنیٹ پر عام کر دیا ہے جس میں ایپل سے شکایت کی گئی تھی کہ انہوں نے Digi One کے سمارٹ فون V6 کا ڈیزائن چوری کیا ہے۔ چینی کمپنی کے V 6 فون کو مئی میں متعارف کروایا گیا تھا۔ اس کی سکرین کا سائز 5.5 انچ ، کیمرہ 13 میگا پکسل اور میموری 32 GB تک ہے۔ یہ سستا فون سفید، سیاہ، سلور اور سنہری رنگ میں دستیاب ہے جبکہ ایپل کے آئی فون 6 میں بھی یہی رنگ متعارف کروائے گئے ہیں۔ دوسری جانب کچھ ماہرین نے نیا سوال کھڑا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ V 6 ایپل کے ماڈل آئی فون 5C کی نقل ہے لہٰذ ا ایپل کی بجائے چینی کمپنی نقل کی مرتکب ہوئی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی