پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے ون ڈے میں کل مدمقابل ہونگے

پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے ون ڈے میں کل مدمقابل ہونگے

دبئی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔ ون ڈے سیر یز کے لئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں دوسری طرف گزشتہ روز ون سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ، پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، اسد شفیق، بلاول بھٹی، حارث سہیل، محمد حفیظ، محمد عرفان، ناصر جمشید، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، عمر اکمل، عمرگل، وہاب ریاض، یونس خان اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی قیادت کے فرائض کین ولیمسن انجام دیں گے، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کورے اینڈرسن، ڈین براؤنلی، اینٹن ڈیوچ، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، مچل کلینگھن، نیتھن میک کلم، کائل ملز، ایڈم ملن، جیمز نیشم، لوک رونکی، روس ٹیلر اور ڈینیئل ویٹوری شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز برابر رہی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی