کینیا کےخلاف ون ڈے سیریز کےلئے پاکستان اے ٹیم کا اعلان
لاہور (اے پی پی) کینیا کے خلاف ون ڈے سیریز کےلئے پاکستان کی اے کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ فواد عالم ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کینیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان اے کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کےلئے 10 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے میچ 13 دسمبر کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کی طرف سے اعلان کردہ اے ٹیم میں فواد عالم (کپتان)، شرجیل خان، محمد طلحہ، احسان عادل، بابر اعظم، حماد اعظم، رضا حسن، شاہ زیب حسن، سمیع اسلم، فضل سبحان، سعد علی، افتخار احمد، انور علی، محمد رضوان اور عمران خان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سیریز کے تمام میچز قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جائیں گے۔