پاکستان بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

کیپ ٹاﺅن (بےورو رپورٹ ) بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈکو 8 وکٹوں سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انگلینڈنے پہلے کھیلتے ہوئے263رنزبنائے، پاکستان بلائنڈٹیم نے ہدف2وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا۔ انگلینڈکےخلاف سیمی فائنل میں عامراشفاق نے 14گیندوں پرتیزترین نصف سنچری بنائی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈپاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم کے کپتان عبدالرزاق کےپاس تھا جنہوں نے 17گیندوں پرنصف سنچری اسکورکی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی