سعید اجمل پی سی بی کی باﺅلنگ کمیٹی کے سامنے کل پیش ہو نگے

سعید اجمل پی سی بی کی باﺅلنگ کمیٹی کے سامنے کل پیش ہو نگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل(کل)پیر کو باو¿لنگ ایکشن کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے۔ ذرائع کے مطابق سعید اجمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے لندن سے واپس بلا یاہے ، قومی باو¿لر آٹھ دسمبر کو باﺅلنگ ایکشن کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے جہاں ان کے باﺅلنگ ایکشن کو ایک مرتبہ پھر چیک کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سعید اجمل کے ایکشن میں فرق تو آیا ہے لیکن تاحال مزید بہتری کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے 2 ماہ قبل سعید اجمل پر مشکوک بولنگ ایکشن کے شبے میں بین الاقوامی کرکٹ پر پابندی عائد کر دی تھی اور انہیں اپنا ایکشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا جس میں ان کے بازو کا خم آئی سی سی کے بتائے ہوئے 15 ڈگری سے زیادہ تھا۔سعید اجمل دوہفتے سے زائد وقت برمنگھم میں گزارنے کے بعد وطن واپس آئے ہیں۔انہوں نے ثقلین مشتاق کے ساتھ طویل سیشنز میں حصہ لیا اور باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کیلئے کام کیا۔