بابر اعظم کی قائد اعظم ٹرافی سلور لیگ کے فائنل میں شاندار ڈبل سنچری

بابر اعظم کی قائد اعظم ٹرافی سلور لیگ کے فائنل میں شاندار ڈبل سنچری

اسلام آباد (اے پی پی) نوجوان بلے باز بابر اعظم کی قائد اعظم ٹرافی سلور لیگ کے فائنل میں شاندار ڈبل سنچری، 266 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں جاری سلور لیگ کے فائنل میں سٹیٹ بنک کے 20 سالہ اوپنر بابر اعظم نے حبیب بنک کے خلاف عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 266 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 29 چوکے شامل تھے۔ یہ ان کی فرسٹ کلاس کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی