دوسرے ٹی ٹونٹی میں شکست کے باوجود پاکستان کی تیسری پوزیشن محفوظ

دوسرے ٹی ٹونٹی میں شکست کے باوجود پاکستان کی تیسری پوزیشن محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(آئی اےن پی)پاکستانی ٹیم کیلئے اطمینان بخش بات یہ ہے کہ ایک پوائنٹ کھونے سے ا±س کی مجموعی تیسری پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے جو اب بھی جوں کی توں ہے۔دوسرا ٹوئنٹی میچ ہارنے کے باوجود پاکستان کی تیسری پوزیشن محفوظ رہی ہے۔اپنے سے تین درجے نیچے کی کیوی ٹیم کے خلاف دو ٹوئنٹی20میچوں کی سیریز نہ جیت پانے او ر دوسرے میچ میں 17رنز سے شکست کے سبب پاکستان ٹیم اپنی ٹوئنٹی20رینکنگ میں ایک پوائنٹ گنوابیٹھی ہے جس کے پوائنٹس اب 121سے کم ہوکر120رہ گئے ہیں جس کا اب چوتھے نمبرپر موجود جنوبی افریقی ٹیم سے صرف2پوائنٹس کا فرق باقی رہ گیا ہے۔پاکستانی ٹیم کیلئے اطمینان بخش بات یہ ہے کہ ایک پوائنٹ کھونے سے ا±س کی مجموعی تیسری پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے جو اب بھی جوں کی توں ہے۔ دوسری جانب،دوسرا میچ جیت کر سیریز برابرکرنے والی کیوی ٹیم کی چھٹی رینکنگ پر بھی کوئی فرق نہیں پڑاالبتہ دوسرامیچ جیتنے کا صلہ ا±سے ایک پوائنٹ کے اضافے کی صورت میں ملا ہے تاہم کے باوجود ا±س کا پانچویں نمبرکی آسٹریلوی ٹیم سے فاصلہ 6پوائنٹس ابھی باقی ہے۔