سعید اجمل شعیب ملک اور کامران اکمل 30 رکنی سکواڈ میں شامل
لاہور(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 30رکنی ابتدائی سکواڈ کا اعلان کردیا،سعید اجمل، شعیب ملک اور کامران اکمل ، ابتدائی سکواڈ میں شامل،عبدالرزاق نظرانداز، چیئرمین پی سی بی شہریا رخان نے ابتدائی سکواڈ کی منظوری دیدی۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 30رکنی ابتدائی سکواڈ کا اعلان کردیاہے ،مشکوک باﺅلنگ ایکشن کے حامل سعید اجمل، شعیب ملک اور کامران اکمل ابتدائی سکواڈ میں شامل ہیں،آل راﺅنڈر عبدالرزاق ایک بار پھر نظراندازکردئیے گئے ہیں ، چیئرمین پی سی بی شہریا رخان نے ابتدائی سکواڈ کی منظوری دیدی ہے۔ابتدائی سکواڈ میں 5اوپنر،9مڈل آرڈربلے باز،6فاسٹ باﺅلر،4سپنرز،4آل راﺅنڈرزاور دو وکٹ کیپرز شامل کئے گئے ہیں۔اعلان کردہ سکواڈ میں مصباح الحق (کپتان/مڈل آرڈر بلے باز)،سرفرازاحمداور کامران اکمل(وکٹ کیپرز)،محمد حفیظ،احمد شہزاد،ناصر جمشید،شرجیل خان اور سمیع اسلم(اوپنر)،یونس خان،اسد شفیق،اظہر علی، صہیب مقصود،فواد عالم،حارث سہیل،شعیب ملک اور عمر اکمل(مڈل آرڈر بلے باز)،محمد عرفان،وہاب ریاض،جنید خان،عمر گل،احسان عادل اورمحمد طلحہ(فاسٹ باﺅلرز)،سعید اجمل،ذوالفقار بابر،رضا حسن اوریاسر شاہ(سپنرز)،شاہد آفریدی،بلاول بھٹی،انورعلی اورسہیل تنویر(آل راﺅنڈرز)شامل ہیں۔میگایوانٹ کیلئے حتمی 15رکنی سکواڈ کا اعلان 7جنوری سے قبل کرکے فہرست آئی سی سی کے حوالے کیا جائے گا۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 14فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہوگا۔