فلم ایکشن جیکسن ریلیز ‘ اجے ،سوناکشی کی جوڑی نے سینماءگھروں میں دھوم مچا دی

فلم ایکشن جیکسن ریلیز ‘ اجے ،سوناکشی کی جوڑی نے سینماءگھروں میں دھوم مچا دی

ممبئی (این این آئی ) اجے دیوگن اور سوناکشی سنہا کی جوڑی نے سینماءگھروں میں دھوم مچا دی، ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ایکشن جیکسن ریلیز کر دی گئی۔ پربھو دیوا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”ایکشن جیکسن“ 2011ءکی بلاک بسٹر تیلگو فلم ”ڈوکوڈو“ کا ریمیک ہے ۔ فلم میں مرکزی کردار اجے دیوگن نے بنھایا ہے جبکہ ان کے مدمقابل مست مست نینوں والی سوناکشی سنہا بھی چلبلے انداز میں جلوہ گرہیں ۔ رقص کے بے تاج بادشاہ پربھو دیوا کے ڈانس نے فلم میں بھرپور جادو جگایا ہے ۔ فلمی پنڈت پہلے ہی فلم کی کامیابی کے لیے کافی پر امید ہیں ۔ اس سے قبل اجے دیوگن کی فلم ”سنگھم ریٹرنز“ 5 دن کے اندر سو کروڑ کما کر بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ہونے کا اعزاز اپنے نام کر چکی ہے ۔

مزید : کلچر