والٹ ڈزنی کا نئی شارٹ فلم آئندہ برس مارچ میں ریلیز کرنے کا اعلان

والٹ ڈزنی کا نئی شارٹ فلم آئندہ برس مارچ میں ریلیز کرنے کا اعلان

نیو یارک (این این آئی) امریکی فلم ساز کمپنی والٹ ڈزنی نے آسکر ایواڈ یافتہ فلم ’فروزن ‘کی نئی کہانی پر مبنی شارٹ فلم آئندہ برس مارچ میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔فروزن کو وہی لوگ دیکھ سکیں گے جو 27 مارچ 2015ءکو ڈزنی کی نئی لائیو ایکشن فیچرفلم ’سینڈریلا‘ دیکھنے کیلئے سینماءگھروں کا رخ کرینگے،والٹ ڈزنی اینی میشن کے مطابق اوریجنل فروزن فلم کے تمام مقبول کرداروں ایلسا، اینا، کرسٹوف اور اولاف نئی شارٹ فلم میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئینگے۔ان کے علاوہ پردے کے پیچھے مقبول کرداروں کو اپنی آواز دینے والے تمام صدا کار کرسٹین بیل (اینا) آئی ڈینا مینزل (ایلسا) جاناتھن گروف (کرسٹوف) جاش گیڈ (اولاف) سمیت سپر ہٹ فلم کے ہدایت کار کرس بک اور جینیفر لی بھی اس فلم کی تیاری میں ایک بار پھر سے اکھٹا ہوئے ہیں۔فروزن فلم باکس آفس کی تاریخ میں سب سے بڑا کاروبار کرنےوالی پانچویں فلم ہے جس نے دو آسکر ایواڈز بھی اپنے نام کئے ہیں ایک بیسٹ اینیمیٹڈ فلم کےلئے اور دوسرا بیسٹ اوریجنل سونگ لیٹ اٹ گو کےلئے جیتا ہے۔

مزید : کلچر