بھارت میں کبھی کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،علی ظفر

بھارت میں کبھی کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،علی ظفر
بھارت میں کبھی کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،علی ظفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر ) معروف اداکاروگلوکارعلی ظفرنے کہا ہے کہ ہالی وڈ اوربولی وڈ کے پیچھے لگتے ہوئے ’’ لالی وڈ ‘‘کی بجائے ہمیں ’’پاکستان فلم انڈسٹری ‘‘ کا نام پوری دنیا میں متعارف کروانا چاہئے۔ ہمارے پاس بہت سی خوبصورت کہانیاں اورلکھنے والے موجود ہیں۔ اب فلمسازی کرنا چاہتا ہوں، نوجوان رائٹرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جن کے ذریعے میں پاکستان کا خوبصورت چہرہ پوری دنیا میں متعارف کروا سکوں۔ میں ایسی فلمیں بنانا چاہتا ہوں جوپاکستان کی بین الاقوامی سطح پرنمائندگی کرسکے۔ مجھے اپنے ساتھ پاکستان کوبھی بلندیوں تک لے کرجانا ہے، اس کیلئے آئندہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینرتلے فلمیں بناؤنگا۔ بالی وڈ میں کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا۔ ان خیالات کا اظہارعلی ظفرنے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بالی وڈ میں کام کرتے ہوئے میں نے ایک بات ذہن میں رکھی کہ مجھے کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا جس سے مجھے اورپوری قوم کوندامت ہو۔ مجھے بہت سی بولڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے لیکن میں نے انکارکردیا۔ پہلی فلم ’’تیرے بن لادن ‘‘ تھی اورپھر یش راج بینرز کی فلم ’’میرے برادرکی دلہن‘‘ تھی۔ اسی طرح جو بھی کام کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں میرے ساتھ گزشتہ چھ برسوں کے دوران کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا اورنہ ہی مجھے کسی نے دھمکی دی ہے۔ اس عرصہ کے دوران صرف ایک بارمیرا پونا میں میوزک کنسرٹ کینسل ہوا تھا اس کے علاوہ آج تک کچھ نہیں ہوا۔ مجھے کام کرنے کیلئے ورک پرمٹ ویزہ جاری ہوتا ہے جس کے بعد کسی قسم کی دشواری نہیں ہوتی۔ ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ شان بہترین اداکار اورمیرے سینئرہیں۔ میں ان جیسی اداکاری نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی حالیہ فلم ’کل دل‘ کوتین بار ہندوستان میں دیکھ چکا ہوں لیکن اپنے ملک میں اورفیملی کے ساتھ فلم دیکھنے کا بہت مزہ آیا۔ بھارت میں کئی دن گزارنے کے بعد جب اپنے گھرواپس آتا ہوں توایک خوشگواراحساس ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -