فیچر فلم منکی کنگڈم کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

فیچر فلم منکی کنگڈم کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک (این این آئی) ڈزنی نیچر نے نٹ کھٹ شرارتی بندروں پر آنےوالی فیچر فلم منکی کنگڈم کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا۔ بندروں کی زندگی کیسی ہوتی ہے وہ کس طرح جنگل کے ماحول میں رہتے ہوئے زندگی گزارتے ہیں۔ یہ سب کچھ آپ کو اس فلم میں دیکھنے کو ملے گا۔ ڈزنی نیچر کی اس تخلیق میں بندروں کی نہ ختم ہونے والی شرارتیں بھری پڑی ہیں۔ منکی کنگڈم کی بیشتر عکس بندی افریقہ، بھارت اور سری لنکا کے جنگلوں میں ہوئی ہے۔ ڈاکومنٹری فلم اگلے سال ارتھ ڈے کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔

مزید :

کلچر -