جنوبی فلپائن کے جہادیوں کے قبضے سے سوس مغوی کا فرار

جنوبی فلپائن کے جہادیوں کے قبضے سے سوس مغوی کا فرار

منیلا (آن لائن) جنوبی فلپائن کے جہادیوں کے قبضے سے سوِس مغوی کا فرار ہوگیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دو سال قبل سوئٹزر لینڈ کے شہری لورینزو وِنسیگْوئرا ( Lorenzo Vinciguerra) کو ابْو سیاف کے گروپ کے جہادیوں نے اغوا کر لیا تھا۔ سن 2012 سے مغوی سوِس باشندہ جہادیوں کے قبضے میں مختلف مقامات پر رکھا جاتا رہا۔ ہفتے کے روز فلپائنی فوج اور جہادیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران وہ ایک کمانڈر کو زخمی کر کے فرار ہونے میں ضرور کامیاب ہوا لیکن دوسرے عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے زخمی بھی ہو گیا۔ اْس نے زخمی حالت میں اپنے بچاؤ کا سفر جاری رکھا۔ بعد میں فلپائن فوج نے اْسے زخمی حالت میں ڈھونڈ لیا۔ فوج کے مطابق سوِس باشندہ ہسپتال میں ہے اور اْس کی حالت تسلی بخش ہے۔

مزید : عالمی منظر