گنگنم سٹائل نے یو ٹیوب کی حدیں توڑ دیں، گوگل کو ویب سائٹ اپ گریڈ کرنا پڑ

گنگنم سٹائل نے یو ٹیوب کی حدیں توڑ دیں، گوگل کو ویب سائٹ اپ گریڈ کرنا پڑ

نیو یارک (این این آئی) جنوبی کوریا کے گلوکار سائی کی میوزک ویڈیو ’گنگنم سٹائل‘ نے یو ٹیوب پر ویوز کی حدیں توڑ دیں جس کی وجہ سے گوگل کو ویب سائٹ اپ گریڈ کرنا پڑ گئی۔یو ٹیوب کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانےوالی ویڈیو ہے اور اسے دو ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ویب سائٹ نے اب اپنی زیادہ سے زیادہ ویوز کی حد نو ’کونٹیلین‘ یعنی نو کروڑ کھرب سے زائد رکھی ہے۔ 2012 میں لانچ ہونے کے بعد گنگنم سٹائل دنیا کی مقبول ترین ویڈیو بن گئی ہے، اس کی بڑی وجہ اس ویڈیو کا غیر حقیقی انداز ہے۔یو ٹیوب کے ویوز کی گنتی کرنےوالا کاو¿نٹر پہلے 32 بٹ کے ہندسے استعمال کرتا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ زیادہ سے زیادہ دو ارب 14 کروڑ74 لاکھ 83 ہزار647 تک گنتی کرسکتا تھا ۔

یکم دسمبر کو یو ٹیوب نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس نے کہا کہ ’ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ 32 بٹ کے انٹیجر سے بھی زیادہ تعداد میں کوئی ویڈیو دیکھی جائےگی۔ لیکن تب گلوکار سائی منظر عام پر نہیں آئے تھے یو ٹیوب کی مالک کمپنی گوگل نے ویب سائٹ ’دا ورج‘ کو بتایا کہ انجینئرز کو دو ماہ قبل پتہ چل گیا تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے، اسی لئے انہوں نے یو ٹیوب کی ویب سائٹ کے سسٹم کو اپ ڈیٹ کر دیا تھا، تاکہ آئندہ کےلئے تیاری ہو کی جاسکے،یو ٹیوب اب اپنے ویڈیو کاو¿نٹر کےلئے 64 بٹ کا انٹیجر استعمال کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب ویوز کی گنتی 9.2 کونٹیلین تک جائےگی۔سائی نے اب تک اس سلسلے سے متعلق کوئی بیان نہیں جاری کیا ہے لیکن یوٹیوب کی اس تبدیلی کی خبر ان کے فیس بک اور ٹوئٹر کے اکاو¿نٹوں پر پوسٹ کی گئی تھی۔یو ٹیوب پر دنیا کی دوسری سب سے دیکھی جانےوالی ویڈیو جسٹن بیبر کی ’بے بی‘ ہے، جو گنگنم سٹائل سے ایک ارب کم مرتبہ دیکھی گئی ہے۔

مزید : کلچر