فلم ”اِن ٹو دی ووڈز“25دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز ہو گی
لاس اینجلس(این این آئی)بچوں کی پسندیدہ فلم ”اِن ٹو دی ووڈز“25دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز ہو گی- جادوئی، تصوراتی دنیا اور سنڈریلاکی کہانی۔ شائقین یہ سب دیکھ سکیں گے ہالی وڈ کی فلم ”اِن ٹو دی ووڈز“ میں۔فلم میں اداکارہ میرل اسٹرپ جادوگرنی کے روپ میں نظر آئیں گی۔دیگر اداکاروں میں ایملی بلنٹ، جیمز کارڈن، اینا کینڈرک، کرس پائن سمیت دیگر شامل ہیں۔ والٹ ڈزنی پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی یہ فلم 25دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔