”دل دھڑکنے دو“کے سیٹ پر اجنبیت محسوس نہیں ہوتی،انوشکا شرما

”دل دھڑکنے دو“کے سیٹ پر اجنبیت محسوس نہیں ہوتی،انوشکا شرما
”دل دھڑکنے دو“کے سیٹ پر اجنبیت محسوس نہیں ہوتی،انوشکا شرما

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم ”دل دھڑکنے دو“ میں ملٹی سٹارز کی وجہ سے سیٹ پر اجنبیت محسوس نہیں کرتیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں انوشکا شرما نے کہا کہ ذویا اختر نے جب مجھے فلم میں کام کی پیش کش کی تو پریانکا کا کردارمیرے کردار سے اہم تھا اور اس کے باوجود میں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ فلم میں ملٹی سٹارز کی وجہ سے اجنبیت محسوس نہیں کرتیں اور نہ ہی اپنے آپ کو غیرمحفوظ سمجھتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ محنت اور لگن سے کام کرنے پر یقین رکھتی ہیں اس لئے انہیں کوئی خوف نہیں ہے۔

مزید : کلچر