لامڑے چائلڈ کرکٹ کلب نے سالانہ گلزار کپ اپنے نام کر لیا

لامڑے چائلڈ کرکٹ کلب نے سالانہ گلزار کپ اپنے نام کر لیا
 لامڑے چائلڈ کرکٹ کلب نے سالانہ گلزار کپ اپنے نام کر لیا

  

لاہور( پ ر ) لامڑے چائلڈ کرکٹ کلب نے سالانہ گلزار کپ بھی اپنے نام کر لیا۔ گزشتہ روز 5 ٹیموں کے درمیان ہونے والے ٹورنامنٹ میں لامڑے چائلڈ کرکٹ کلب تحصیل مریدکے نے فائنل میچوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا سالانہ گلزار کپ بھی جیت لیا تمام میچوں میں بہتر کارکردگی دکھانے والے حامد قصائی نے فائنل میں 62 رنز بنائے اور دووکٹیں حاصل کیں جوکے ان کی ٹیم کے لئے کامیابی کا باعث بنیں حامد قصائی نے کہا کہ میرے خواہش ہے کہ میں اسی طرح بہتر پرفامنس دکھا کر قومی ٹیم کا حصہ بنواور اپنے ملک کا نام روشن کروں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی