دہشت گردی کے الزام میں دو شہریوں کو تیرہ تیرہ سال قید کی سزا

دہشت گردی کے الزام میں دو شہریوں کو تیرہ تیرہ سال قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (بیورورپورٹ)برطانوی عدالت نے دہشت گردی کے الزام میں دو شہریوں کو تیرہ تیرہ سال قید کی سزا سنادی ۔برطانوی عدالت کے جج مائیکل ٹوپولسکی کے مطابق دونوں مجرم دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے ذہنی طور پر تیار تھے۔ دونوں افراد محمد احمد اور یوسف سرور کو لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ شام سے واپس پہنچے تھے۔ برمنگھم کے رہائشی دونوں دوست اقبال جرم کرچکے ہیں۔ سزا یافتہ دونوں افراد پر القاعدہ کے ایک حامی گروہ کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے شام جانے کا الزام تھا۔

مزید :

عالمی منظر -