عوام قربانیوں سے وابستگی کا اظہار کریں‘ شبیر احمد شاہ

عوام قربانیوں سے وابستگی کا اظہار کریں‘ شبیر احمد شاہ

 سرینگر(کے پی آئی)حریت کانفرنس جے کے کے محبوس قائد شبیر احمد شاہ کی ہدایت پر چناؤ مخالف مہم جاری رکھتے ہوئے اسلام آباد ، سرینگرمیں کئی مقامات پر لوگوں میں پوسٹر اور پمفلٹ تقسیم کئی۔اس موقعہ پر قائدین نے لوگوں کو تاکید کی کہ وہ انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرکے تحریک آزادی کے تئیں اپنی وابستگی کااظہار کریں۔ترجمان نے کہا کہ اگر چہ ان انتخابات سے مسئلہ کشمیر کی نوعیت اثر انداز نہیں ہوسکتی تاہم بھارتی حکمران اور ان کا میڈیا ان انتخابات میں لوگوں کی شمولیت کو لے کر مسئلہ کشمیر کی سیاسی ہییت کو بگاڑنے کی ناکام کوششیں کررہا ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے کہ عوام نے فوجی سائے میں کرائے جارہے ان انتخابات میں اپنی شمولیت سے بھارتی حاکمیت تسلیم کرلی ہی۔ترجمان نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وادی میں پنچائتی انتخابات کے انعقاد کے بعد بھی انھوں نے اسی طرح کا دعوی کیا تھا تاہم دنیا کی رائے عامہ نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ ادھرترجمان نے سرینگر میں بھارتی وزیر اعظم کی آمد پر شہر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کئے جانے اور نوجوانوں کی گرفتاریوں اور شبانہ چھاپوں کے لئے ریاستی کٹھ پتلی انتظامیہ کی شدید تنقید کی اور کہا کہ جو لوگ آج افسپا ہٹانے کی باتیں کررہے ہیں وہ اسے اپنے دور اقتدار میں ہٹانہ سکے اور آج اس معاملے پر مگر مچھ کے آنسو بہاکراور لوگوں کی ہمدردیاں بٹورنے کے لئے واویلا اور سینہ کوبی کررہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر