سیاہ فام افراد کے مظاہروں کے باعث اریزو ناپولیس کی فنڈ ریزنگ دوڑ منسوخ

سیاہ فام افراد کے مظاہروں کے باعث اریزو ناپولیس کی فنڈ ریزنگ دوڑ منسوخ

لاس اینجلس (اے پی پی) امریکہ میں سیاہ فام افراد کے جاری احتجاجی مظاہروں کے باعث ریاست اریزونا کے پولیس سربراہ نے سالانہ فنڈ ریزنگ دوڑ منسوخ کردی۔ایک ہفتہ قبل ایک سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں 34 سالہ سیاہ فام شہری کے قتل کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ چند ہفتوں میں دو سیاہ فاموں کی سفید فام پولیس اہلکاروں سے ہلاکت نسل کشی ہے۔گزشتہ روز اریزونا پولیس کے سربراہ ٹام ریف نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ہماری پانچ کلومیٹر طویل سالانہ دوڑ کا مقصد فرائض کی ادائیگی کے دوران ہلاک یا زخمی ہوجانے والے پولیس اہلکاروں یا ان کے اہلخانہ کی مالی معاونت ہے تاہم رواں سال سیاہ فاموں کے جاری مظاہروں کے باعث اس دوڑ کو منسوخ کیا جاتا ہے۔

مزید : عالمی منظر