تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 22 برس مکمل ہوگئے

تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 22 برس مکمل ہوگئے

 نئی دہلی (این این آئی)انتہا پسند جنونیوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 22 برس مکمل ہوگئے ٗمسلمانوں کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا ۔22 برس پہلے اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جب سنگھ پریوار کی ذیلی پارٹیوں بی جے پی اور شیوسینا کے ہزاروں بنیاد پرستوں نے حملہ کر کے سولہویں صدی کی بابری مسجد کو شہید کردیا تھا۔ بھارت سمیت دنیا بھر میں ہندو بنیاد پرستوں کے اس عمل کی مذمت کی گئی اور مسجد کو اسی جگہ دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا گیا بی جے پی بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے پر بضد رہی یہاں تک کہ اترپردیش کے جڑواں شہر ایودھیا اور فیض آباد الگ ہوگئے مسلمان کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا اور مسلمانوں نے مسجد دوبارہ تعمیر کر نے کا مطابہ کیا ہے ۔

مزید : عالمی منظر