کیتھرین ایشٹن ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میںیورپی یونین کی نمائندگی کریں گی

کیتھرین ایشٹن ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میںیورپی یونین کی نمائندگی کریں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 برسلز(اے پی پی)یورپی یونین کے خارجہ امور کی سابقہ سربراہ کیتھرین ایشٹن ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں عالمی طاقتوں کے وفد کی سربراہی جاری رکھیں گی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایشٹن کی پیش رو فیدریکا موگیرنی نے برطانوی خاتون سفارتکار ایشٹن کو تہران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے لیے اپنا خصوصی مندوب بنانے کا اعلان کیا۔ یورپی یونین کے مطابق ایشٹن کو یہ ذمہ داری اس لیے سونپی گئی ہے تاکہ عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین جاری جوہری مذاکرات کا تسلسل برقرار رہے۔

مزید :

عالمی منظر -